ما بعد برفباری :صوبائی انتظامیہ نے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کردی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر 13جنوری
جموں وکشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی واننگ جاری کی گئی ہے۔صوبائی انتظامیہ کے مطابق جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ ، بارہ مولہ ، ڈوڈہ ، گاندربل ، کپواڑہ اور جموں کے رام بن ، پونچھ اور کشتواڑ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ اننت ناگ ، کولگام میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانہ درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔ ناسازگار موسمی حالات کے پیش نظر صوبائی کمشنر نے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایسے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں جہاں تودے گر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

Share This Article