مژھل حادثہ: تینوں فوجی جوانوں کی نعشیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں روانہ کی جائےگی / دفاعی ترجما ن

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /11جنوری / ٹی آئی نیوز

فوج کا کہنا ہے کہ مژھل میں گہری کھائی میں گرنے کے بعد ہلاک ہوئے تینوں فوجی اہلکاروں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے اور انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا ۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی نعشیںبر آمد کر لی گئی ہے اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں کو آخری رسومات کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔ دفاعی ترجمان نے تینوں فوجی اہلکار وں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فوج مہلوک اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔

Share This Article