راجوری میں فائرنگ رینج کے نزدیک پُر اسر ار دھماکہ ، شہری زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجوری /21دسمبر / ٹی آئی نیوز
راجوری ضلع کے گڑھی فائرنگ رینج علاقے کے قریب ایک پراسرار دھماکے میں 55 سالہ شخص زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صبح 9بجے کے قریب گرینیڈ یا شیل پھٹ جانے کے بعد فائرنگ رینج کے نزدیک دھماکہ ہوا جس میں ہربنش سنگھ ولد سنتوش سنگھ ساکن اپر نونیالراجوری زخمی ہوا۔ اسے علاج کیلئے فوجی اسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے، کیونکہ پولیس کی ایک ٹیم پہلے سے ہی موقع پر موجود ہے واقعے کی نوعیت کی تصدیق کر رہی ہے

Share This Article