بٹہ مالو میں شبانہ آگ کی واردات، دو مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/11 دسمبر
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں درمیانی شب آگ کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لچھمن پورہ بٹہ مالو میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے اور ا±ن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیاءبھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Share This Article