اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں/ راجناتھ سنگھ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Hyderabad, July 02 (ANI): Union Minister for Defence Rajnath Singh addressing at the Bharat Dynamics Limited (BDL), Bhanur Unit, in Hyderabad on Saturday. (ANI Photo/PIB)

نئی دہلی/9 دسمبر
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان ایک خود اعتماد اور خود کفیل ملک کے طور پر ابھرا ہے جو اجتماعی بہبود کے لئے مل کر کام کرنے میں یقین رکھتا ہے، لیکن کسی بھی حالت میں اندرونی معاملات میں مداخلت منظور نہیں کرے گا۔مسٹر سنگھ نے جمعہ کو یہاں ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔ انہوں نے اس کا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارت کاری، اعتماد اور قائدانہ خوبیوں کو دیا، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہ کو ایک ‘ایجنڈا سیٹٹر’ میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہندوستان نے آج خود کو عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسند فطرت اور عزت ووقار کو دنیا تسلیم اور احترام کر رہی ہے۔یوکرین سے 22,500 ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے گئے ‘آپریشن گنگا’ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدور کے ساتھ بات چیت کے سبب ممکن ہوسکا۔

Share This Article