قاضی گنڈ میں آتشزدگی کی واردات کے دوران گرڈ اسٹیشن کو نقصان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05 دسمبر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلر قاضی گنڈ علاقے میں گرڈ سٹیشن سے پیر کی صبح آگ نمودار ہوئی جس وجہ سے عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلر قاضی گنڈ علاقے میں پیر اعلیٰ الصبح ا±س وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب گرڈ اسٹیشن کی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ا±ن کے مطابق آگ سے گرڈ اسٹیشن کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Share This Article