بارہمولہ میں دم گھٹنے سے میاں بیوی از جان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/10نومبر
شمالی ضلع بارہ مولہ کے نور باغ علاقے میں گیس کے اخراج کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ میاں بیوی کمرے میں سوئے ہوئے تھے اور جمعرات کی صبح جب کافی دیر تک وہ کمرے سے باہر نہیں آئے تو گھر کے دیگر افراد ا±ن کمرے میں گئے اور دونوں کو بے ہوش پایا۔معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت 72سالہ ڈاکٹر عبدالرشید بٹ اور ا±ن کی اہلیہ 70سالہ نثارا بیگم کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زہریلی گیس کے اخراج سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Share This Article