مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/08نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر منگل کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔بتادیں کہ اس روڈ کوپیر کی گلی پر بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام نے روڈ کو بحال کرنے کے لئے مشینری کو کام پر لگا دیا تھا۔ایک ٹریفک عہدیدار نے کہا کہ مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے درماندہ گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

Share This Article