پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک ملی ٹنٹ ہلاک ، آپریشن جاری / فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ /03اکتوبر
فوج کا کہنا ہے کہ پونچھ میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک پاکستانی ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا گیا ۔ دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میںممکنہ طور پر موجودہ جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کے دوران چوکس فوجیوں نے اس کوشش کو مناسب طریقے سے ناکام بنا دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوﺅں کی جانب سے کوشش کے بعد سیکورٹی فورسز نے انہیں للکارا اور واپس جانے کو کہا تاہم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک جھڑپ جاری رہی جس دوران ایک پاکستانی درانداز ہلاک ہو گیا۔

Share This Article