ملی ٹنسی کیس : سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے صحافی اور پی ایچ ڈی اسکالر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14اکتوبر / ٹی آئی نیوز

سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے ملی ٹنسی کیس میں صحافی اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ۔
تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ماہانہ آن لائن میگزین ” کشمیر والا“کے ایڈیٹر اور سرینگر کے رہنے والے ملزم پیرزادہ فہد شاہ اور بڈگام کے اعلیٰ فاضلی کے خلاف تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شاہ کو 5 فروری کو عسکریت پسندی کی حمایت ، جعلی خبریں پھیلانے اور عوام کو امن و امان کے خلاف اکسانے“کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، وہیں کشمیر یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر فاضلی کو 17 اپریل کو ان کے انتہائی اشتعال انگیز مضمون لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ”یہ مضمون ملک کی سیکورٹی کے خلاف ہے اور ملک کے ایک حصے کی علیحدگی کے دعوے کی حمایت کرتا ہے، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرتا ہے، تشدد کو بڑھاوا دیتا ہے، اور عسکریت پسندانہ کارروائیوں کی وکالت کرتا ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے“
ایس آئی اے نے الزام لگایا کہ شاہ نے جان بوجھ کر فاضلی کے ساتھ سازش کی اور مضمون شائع کیا، اور اس کی وجہ سے جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

Share This Article