ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے کا تبادلہ ،ایس پی رام بن کو عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /28ستمبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے بھری گاڑیوں کو درماندہ رکھنے کے معاملے پر تاجروں کے احتجاج کے ایک دن بعد حکومت نے بدھ کو ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے شبیر احمد ملک کو تبدیل کرکے انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر کے ساتھ منسلک کر دیا جبکہ ایس ایس پی رام بن کو اگلے احکامات تک اس عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔
اس ضمن میں جاری ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ہائی وے شبیر احمد ملک کو تبدیل کرکے انہیں پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر کے ساتھ منسلک کر دیا اور موہتا شرما (آئی پی ایس) ایس پی رام بن کو اگلے احکامات تک اس عہدے کا اضافی چارج سنبھالنے کو کہا گیا ہے۔اگرچہ حکمنامہ میں منتقلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے ۔

Share This Article