سرینگر /12ستمبر /
حالیہ میں نئے تعینات ہوئے فضل الحسیب نے سوموار کو باضابطہ طور پر ناظم سیاحت کشمیر کا عہدہ سنبھالاجس دوران انہوں نے محکمہ کے افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ بھی منعقد کی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں انتظامیہ میں پھیر بدل کے چلتے فضل الحسیب ( آئی اے ایس ) کو ناظم سیاحت کشمیر کے بطور تعینات کیا گیا ۔ اس دوران انہوں نے آج باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھالا ۔ حسیب نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد محکمہ سیاحت کے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ایک مختصر تعارفی میٹنگ کی اور ان پر زور دیا کہ وہ سیاحت کے فروغ کے لیے جوش و جذبے سے کام کریں۔
محکمہ کے ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کشمیر میں سیاحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سیاحت ریاست کی معیشت کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے، جس سے بہت زیادہ ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں اور اسے بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

