گیلانی کے وفات پرپیشہ ورانہ طور پر حالات سنبھالنے پر پولیس مبارک کی مستحق:دلباغ سنگھ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر :۷، ستمبر: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے حریت رہنما سید اعلی شاہ گیلانی کے وفات پرکشمیرمیں امن و قانون کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز قابل سراہنا،جبکہ عوام کا طرز عمل بھی قابل تعریف۔انہوں نے کہا امن کے دشمنوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بزرگ حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال کے پیش نظر وادی کشمیر میں زمینی سطح پر امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنانے پر سیکورٹی فورسز جس میں پولیس، مرکزی مسلح فوجی دستوں (سی آے پی ایف) اور فوج کی تعریف کیکے رول کی سراہنا کی جبکہ مقامی لوگوں، خاص کر نوجوانوں کا ذمہ دارانہ رویہ بھی قابل داد رہاہے۔ڈی جی پی کا کہنا تھا کہ وادی میں بیشتر پابندیوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میںڈی جی پی نے گزشتہ 5 دنوں میں زمینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس سی آ رپی ایف اور فوج کی تعیناتی کی تعریف کی۔ انہوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے دکھائے گئے’ خصوصی تحمل‘ اور مقامی لوگوں خصوصا نوجوانوں کے انتہائی ’ذمہ دارانہ ‘طرز عمل کو بہت سراہا۔انہوں نے کہا ہے ’’ ہمیں امن کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ امن کے دشمنوں کی نشاندہی کی جا سکے اور شرارتی عناصر کو قانون کے تحت سختی سے نمٹایا جا سکے‘‘۔دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سمیت بیشتر پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے اور کشمیر اور جموں دونوں علاقوں میں صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق ہے لیکن قریبی نگرانی ہورہی ہے۔گیلانی طویل علالت کے بعد گذشتہ بدھ کی رات حیدرپورہ میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ ان کو قریبی مسجد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس دوران گیلانی کے وفات کے دوران انتظامیہ نے کشمیر وادی میں پابندیا اور بندشیں رہی ہے جبکہ ریل اور انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل رکھا گیا ہے جن کو گزشتہ روز بحال کیا گیا ہے ۔

Share This Article