قرآن کریم کی 26 آیت کے بارے میں پٹیشن ؛ قومی اقلیتی کمیشن نے وسیم رضوی کو بھیجا نوٹس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17مارچ/سی این آئی// ریاست اترپردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے قرآن کریم کی 26 آیت کے بارے میں سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی تھی جس کے بعد سے ہی ملک کے مختلف حصوں سے وسیم رضوی کے خلاف پرزور مذمت کی جا رہی ہیں۔دراصل قومی اقلیتی کمیشن کے پاس محمد عبدالماجد نظامی، علی رضا زیدی، محمد فیضان چوہدری اور مولانا سید نذر عباس کے ذریعے شکایت کی گئی تھی جس پر قومی اقلیتی کمیشن کے نائب چیئرمین عاطف رشید نے نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔سی این آئی کے مطابق اس نوٹس میں قومی اقلیتی کمیشن نے وسیم رضوی کو 21 دنوں کا وقت دیا ہے اس دوران وسیم رضوی سے کہا گیا ہے کہ 21 دنوں کے اندر اپنی اس عرضی کو واپس لے لیں اگر اس عرضی کو واپس نہیں لیا جاتا تو قومی اقلیتی کمیشن وسیم رضوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

Share This Article