جموں کشمیر میں کورونا متاثرین میں 97نئے افراد کا اضافہ ؛ دو روز بعد دو مزید مریضوں کی ہوئی موت ، مہلوکین کی تعداد 1976پہنچ گئی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16مارچ: جموں کشمیر میں بھی آئے روز کورونا متاثرین میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔منگل کو 97افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127831تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں 19جبکہ کشمیر سے78نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 59مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ اسی دوران دو روز بعد دو مزید مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1976تک پہنچ گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میںگزشتہ 24گھنٹوں میںکورونا متاثردو مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں دو مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی جو وبائی بیماری میں مبتلا تھے جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1976پر ہی تھم گئی ۔ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 59نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھرمنگل کو 97افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد127831تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں 19جبکہ کشمیر سے78نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 59مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔

Share This Article