جواہر ٹنل قاضی گنڈ پر سیکورٹی فورسز کی خصوصی کارروائی ؛ دو غیر مقامی افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/06مارچ: سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں گذشتہ شام دو غیر مقامی افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق مورخہ05/06/2021 کی درمیانی رات کو کولگام پولیس کو ایک خاص اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ایک سنٹر کار زیرنمبرJK04-9750 جوکہ بانہال سے قاضی گنڈ کی طرف آرہی تھی جس میں غیر قانونی طور پر اسلحہ ایمونیشن لیا جارہاہے ۔ اطلاع موصول ہوتے ہی کولگام پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر جواہر ٹننل کے نزدیک ناکہ چیکنگ بہ عمل لائی ۔ چیکنگ کے دوران متذکورہ سنٹرو گاڑی کوروک کر اس کی تلاشی لی ،جس میں دو افراد سوار تھے جن کی شناخت محمد دانش ولد شمشاد احمد اور نوشاد احمد ولد محمد یونس ساکناں بجنور اوترپردیش کے بطور ہوئی ہے ۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ایک پستول اور بیس راونڈ ایمونیشن برآمد کرکے ضبط کی ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے متذکورہ گاڑی کو بھی ضبط کیا ۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر40/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس کیس کے سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔

Share This Article