وادی میں پیٹرول فی لیٹر 93.46روپے فی لیٹر ؛ جموں کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں استحکام پر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05مارچ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ رُک گیا ہے اور گزشتہ چھ روز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مستحکم ہیں ادھر وادی کشمیر میں پیٹرول فی لیٹر 93.46روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ دلی میں پیٹرول 91.17روپے ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد خام تیل میں تقریبا 4 فیصد کے اضافے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل چھٹے روز بھی مستحکم رہیں۔اس وقت وادی کشمیر میں پیٹرول کی قیمت 93.46روپے ہے جبکہ دارالحکومت دہلی میں فی الوقت ابھی پٹرول 91.17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ 27 مارچ کو ان دونوں اندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 66 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔

Share This Article