پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو خطے میں امن کیلئے خطرہ / اقوام متحدہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05مارچ: اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش ایک مرتبہ پھر کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کے خاتمہ کیلئے صبر و تحمل کامظاہرہ کیا جائے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل مزاجی سے کام لیں اور کسی بھی قیمت پر اشتعال انگیزی سے گریز کریں ۔بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ اس بات کیلئے تیار ہے کہ دونوںممالک کے مابین کشیدکی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے ۔

Share This Article