انٹرنیشنل بارڈر ریزرویشن فوائد؛ جموں کے 43 دیہات نوٹیفائی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:کے این ایس 24فروری : جموں وکشمیر انتظامیہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی سرحدوں کے تحفظ سے متعلق مراعات کے لئے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ کے 43 سرحدی دیہات کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی (مطلع) کیا۔اس طرح سے جموں کے ان دیہات کے لوگوں کو اس ریزرویشن کا فائڈہ ملے گا ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دسمبر 2020 میں عوامی شکایات سے متعلق ‘ملاقات’ نامی پروگرام میں اہلکاروں کو اس سے متعلق ہدایت دی تھی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ دیہات کو جموں و کشمیر ریزرویشن رولز 2005 کے تحت فائدہ فراہم کیا جائے گا۔سر کاری ذرائع نے بتایا ان 43 دیہات میں سے 21 جموں ضلع، 17 کٹھوعہ اور 5 سانبہ ضلع میں ہیں اور ان تمام دیہات کی آبادی 1.22 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Share This Article