کنزر میں موبائل دکان میں چوری کا معاملہ حل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/25جنوری: پولیس نے کنزر میں ایک دکان کی چوری کے سلسلے میں دوافراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار شدگان سے مزیدپوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر میں پولیس نے گذشتہ ہفتے موبائل ٹیلی فونی کی دکان میں چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کنزار نے خالد سہیل وانی کے نام سے ایک شخص کی تحریری شکایت موصول ہوئی ہے کہ 16اور 17جنوریکی درمیانی رات کے دوران کچھ چوروںنے دکان کا شٹر توڑ کر دکان سے مختلف برانڈز اور لاگت والے موبائلوں اُڑالئے ۔ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کی اور اس سلسلے میں دو اشخاص کے نام سامنے آئے جن کو گرفتار کرکے جب پوچھ تاچھ کی گئی تو انہوںنے چوری میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ۔ پولیس نے گرفتار شدگان سے مزید پوچھ تاچھ کا عمل شروع کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

Share This Article