ممبئی میں سردی ، بارش کے بعد سردی بڑھ گئی، سڑکیں سنسان

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبئی شہر اورپڑوسی تھانے ،رائے گڑھ سمیت متصل اضلاع میں پیر کی صبح ہلکی بوندا باندی اورکہیں کہیں تیز بارش اور سرد ہواؤں نے موسم کارنگ بدل دیاہے۔شام میں سڑکیں سنسان نظر آئیں اور تفریح مقامات خالی رہے۔21جنوری 2014 کے بعد کل جنوری ماہ میں ممبئی میں بارش ہوئی ہے اور جنوری ماہ میں سب سے زیادہ بارش 1994 میں ہوئی تھی۔

ممبئی میں جیسے جیسے سردی کی صورتحال میں شدت آرہی ہے ، کہرےنےشہر کے کچھ حصوں کواپنی۔لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے رطوبت کم ہو گئی۔

ممبئی کے موسمیاتی مرکز کے سربراہ ، کے ایس ہوسالیکر نے کہاکہ ممبئی میں جنوری کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس سے نیچےریکارڈ ہواہے۔ آئی ایم ڈی جی ایف ایس ہدایت کے مطابق ، اگلے 3 ، 4 دن تک ، درجہ حرات کےکم ہونے کا امکان ہے ، لیکن یہ شدید نہیں ہوگا۔

اتوار کے روز گیارہ ساڑھے گیارہ بجے ممبئی اور اندرونی شمالی مہاراشٹرکے کچھ حصوں میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہا۔ہوسالیکر نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ صرف ممبئی-سانتا کروز کے موسم کی رصد گاہ نے بارش کی اطلاع دی۔

آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق ، آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے 18 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہے گا۔

Share This Article