اونتی پورہ میں زیر تعمیر ایمز شاخ پر تعمیر اتی کام شد و مد سے جاری ؛ اگلے سال سے داخلہ اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونگی /مرکزی سرکار

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/19دسمبر: جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں تعمیر آل انڈیا میڈیکل انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمز ) شاخ کی تعمیر جاری ہے وہیں مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے وہاں تعلیمی سرگرمیوں شروع ہو جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پلوامہ میں جاری ایمز شاخ کی تعمیر کے چلتے مرکزی حکومت نے وہاں اگلے سال سے میڈیکل کالج شروع کیا جائیگا ۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اگلے سال اپریل سے میڈیکل کالج کے لئے داخلے کے لئے تیاری کریگی ۔ وزیراعظم نے چار سال پہلے وادی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایمس اسپتال کھلولنے کا اعلان کیا تھا لیکن حالات کی وجہ سے وہاں پر اس سلسلے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ۔ محکمے صحت کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ انتظامیہ کو میڈیکل کالج کے لئے داخلہ شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس طرح جموں کے سامبا علاقے میں بھی ایمز اسپتال کے ساتھ میڈیکل کالج میں داخلے کی شروع ہوجائیگی ۔ انتظامیہ کو کہا گیا کہ میڈیکل کالج کے لئے عارضی طو رپر کوئی عمارت حاصل کرے۔ مرکزی سرکار نے میڈیکل کالج اور ایمز کے لئے 18سو20کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اس سلسلے میں 18سو 86کنال اراضی ایمس کے لئے مختص کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں زمین حاصل کرنے میں جوبھی تنازعات اٹھے تھے ان کو حل کیا گیا ہے اب اس اراضی کی دیوار بندی کی جا رہی ہے او رحکومت میں سڑک ودوسرے سہولیات کے لئے 87کروڑ روپیہ ریلیز کئے ہیں۔ اس ایمس میں 750بیڈ ہوں گے او رہر دن تقریبا 2ہزار مریض کا علاج کیا جائیگا ۔ سامبامیڈیکل کالج کے ئے 50طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔

Share This Article