ضلع ترقیاتی کونسل اور بلدیاتی چنائو کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16دسمبر: جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل و بلدیاتی چنائو کیلئے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے چلتے جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر بدھ کو موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند رہی جس کے نتیجے میں صارفین میں غم و غصہ کی لہر پا ئی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں اور وادی میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ساتویںمرحلے کے تحت بدھ کو منعقد ہونے والی پولنگ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں جن میں پلوامہ ، شوپیان ،اور اننت ناگ قابل ذکر ہے میں دن بھر معطل رکھی گئی جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین نے اس عمل کو صارفین کے ساتھ مذاق کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے تما م اضلاع میں ووٹنگ ہوئی تاہم صرف جنوبی کشمیر کے اضلاع میں ہی انٹر نیٹ خدمات معطل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔جنوبی کشمیر کے تمام اضلا ع میں ووٹنگ سے کچھ ہی گھنٹوں قبل موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس ضمن میں صارفین نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دیگر حلقوں میں بھی انتخابات کئے گئے تاہم وہاں پر انٹرنیٹ سروس حسب معمول چالو رہی تاہم جنوبی کشمیر کے ساتھ ہی اس طرح کا استحصالی اور تعصب کا سلوک روا جارکھا ہے ۔ادھر حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات سیکورٹی وجوہا ت کی بنا پر معطل کر دی گئی ۔ خیال ہے کہ جموںکشمیر میںآج سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ووٹنگ کا ساتواں مرحلہ منعقد ہوا ۔

Share This Article