اگلے ہفتے تک دستیاب ہوجائے گی کووڈ کی ویکسین: ٹرمپ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
U.S. President Donald Trump addresses the daily coronavirus task force briefing at the White House in Washington, U.S., April 17, 2020. REUTERS/Leah Millis

واشنگٹن، 6 دسمبر : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں اگلے ہفتے سے بازار میں ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔مسٹر ٹرمپ نے جارجیا کے والڈسٹا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘‘ویکسین بازار میں آنے والی ہے ۔ اس کے اتنی جلدی تیار ہوجانے کے سلسلے میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ زیادہ تر لوگوں کو محسوس ہوا ہوگا کہ اسے بننے میں پانچبرس لگیں گے لیکن ہم نے اسے سات مہینے میں تیار کرلیا۔ الگے ہفتے سے بازار میں آجائے گی’’۔امریکہ کی بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام (سی ڈی سی) کمیٹی نے سب سے پہلے ہیلتھ ورکروں اور نرسنگ ہوم کے ملازمین کو ٹیکہ لگانے کی سفارش کی ہے ۔ سی ڈی سی کے مطابق دسمبر کے آخر تک ایجنسی کو تقریباً 4 کروڑ کووڈ۔19 ویکسین کی ڈوز کے تیار کرنے کی امید ہے ۔یو این آئی۔

Share This Article