کووڈ 19 ویکسین سے متعلق فرضی اطلاعات کی تشہیر ؛ فیس بک اور انسٹاگرام نے فرضی پوسٹوں کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
FILE PHOTO: A woman holds a small bottle labeled with a "Vaccine COVID-19" sticker and a medical syringe in this illustration taken April 10, 2020. REUTERS/Dado Ruvic/Illustration/File Photo

سرینگر/04دسمبر: فیس بک اور انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر کووڈ 19 ویکسین سے متعلق فرضی اطلاعات کی تشہیر کرنے والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق فیس بک نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم حالیہ خبروں میں کووڈ 19 کے ویکسین کے اس ہفتے مارکیٹ میں آنے سے متعلق گمراہ کن پوسٹوں کو ہٹانا شروع کریں گے کیونکہ ان اطلاعات کو ماہرین صحت نے مسترد کر دیا ہے‘‘۔کمپنی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 ویکسین میں مائکروچپس یا کوئی ایسی چیز لگی ہونا جو ویکسین کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں ہے، جیسے پوسٹ کو ہٹایا جائے گا۔کمپنی نے بیان میں ایک دیگر جھوٹے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی حفاظت کی جانچ کرنے کے لئے گروپوں کو ان کی منظوری کے بغیر لگایا جارہا ہے۔ ایسی پوسٹ کو بھی کمپنی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ویکسین کے بارے میں حقائق تیار ہوتے رہیں گے، اس لئے باقاعدہ طور پر اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دینا ضروری ہے۔

Share This Article