حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں اضافہ؛ کپوارہ میں ایک فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/24نومبر: ضلع کپوارہ میں تعینات ایک فوجی اہلکار منگل کے روزدل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ 7آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکار جس کی شناخت سکھ منگت سنگھ کے بطور ہوئی ہے دوران ڈیوٹی کے سینے میں سخت درد پیدا ہو ا جس کے بعد اس کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ یاد رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے دل کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔

Share This Article