بھارتی حدود میں داخل ہونے کی پاداش میں لداخ میں ہندوستانی فوج نے چینی فوجی اہلکار کوگرفتار کرلیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19اکتوبر: لداخ میں بھارتی فوج نے چین کے ایک فوجی اہلکار کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی پاداش میں حراست میں لے رکھا ہے ۔ چینی فوجی اہلکار کو قواعد کے مطابق چینی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ۔ ہندستان۔ چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیم چوک علاقے میں ایک چینی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔۔ سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔ اسے طئے پروٹوکول کے تحت سارا پروسیس مکمل ہونے کے بعد چینی فوج کو واپس سونپ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، ‘ لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں سلامتی دستوں کے ذریعہ چینی فوجی کو پکڑا گیا۔ وہ انجانے میں ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا ہو گا۔ طئے شدہ پراسیس پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق واپس چینی فوج میں جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہ چینی فوج کے 6 ویں موٹرائزڈ انفینٹری ڈویڑن کے سپاہی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا یا نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے پاس سے سول اور ملٹری دستاویز ملے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اپنا یاک برآمد کرنے کے لئے ہندستان میں آ گیا۔ ذرائع نے کہا کہ وہ اکیلا تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ کہا گیا کہ ‘ اگر وہ انجانے میں داخل ہوا ہے تو اسے پروٹوکول کے مطابق، واپس چینی فوج کو سونپ دیا جائے گا’۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فوج اب ایک رسمی بیان تیار کر رہی ہے۔

Share This Article