خان صاحب میں ہٹ اینڈ رن معاملہ؛ ایک موٹر سائکل سوار شدیدز خمی ، کیس درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/03اکتوبر: خان صاحب بڈگام میں ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کو فوری طور پر نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس دوران نامعلوم ٹپر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی ۔ تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے ٹپر کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب کنیرا نامی گائوں میں ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائکل زیر نمبر JK04 B 0989کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار عمر یوسف ولد محمد یوسف ساکن دریگام خانصاحب شدید زخمی ہوا ۔جس کو فوری طور پر نزیدی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران ٹپر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے نامعلوم ٹپر کو ڈھونڈنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Share This Article