لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام ؛ آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /20ستمبر: آر ایس پورہ سیکٹر آرینہ جموں میں فوج نے دراندازی کی ایک اورکوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درانداز منشیات اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو محاصرے میں لیکر دراندازوں کو ٹھونڈنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورسز( بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آرینہ علاقے کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے 19 اور20 ستمبر کی درمیانی شب کو جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ بدھور اور بلچک چوکیوں کے جوانوں نے بین الاقوامی سرحد پر اْس پار کچھ لوگوں کو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے چوکنا ہوکر ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فائر کیا۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح اس علاقے کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران منشیات کے 58 پاکیٹ، 2 پستول اور میگزین بر آمد کئے گئے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر درانداز چھپے ہوسکتے ہیں جن کو ڈھونڈنے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے کرناہ میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں فوج کو اسلحہ ومنشیات کی بڑی کھیپ ملی تھی۔

Share This Article