’’اینڈ وی آر بیک!‘‘یعنی اور ہم واپس آ گئے!‘‘؛ گوگل پلے اسٹور پر واپس لوٹا’’پے ٹی ایم‘‘، کردی ٹویٹ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/19ستمبر: گوگل پلے اسٹور سے اچانک غائب ہونے کے بعد پے ٹی ایم اپیلی کیشن واپس آئی ہے ۔ اپنی بہت مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا ہے’’اینڈ وی آر بیک!‘‘یعنی اور ہم واپس آ گئے!اچانک پے ٹی ایم کے گوگل پلے اسٹور سے غائب ہونے اور پھر کچھ ہی دیر بعد واپس آ جانے سے لوگ حیران ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پلے اسٹور سے پے ٹی ایم غائب ہوا تو ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا اور پے ٹی ایم استعمال کرنے والے لوگ بھی خوفزدہ ہوئے کہ کہیں ان کے پیسے نہ چلے جائیں۔ پے ٹی ایم نے اس درمیان بیان بھی دیا کہ کسی کا پیسہ ڈوبنے والا نہیں، اور تازہ خبر یہ ہے کہ ایک بار پھر پے ٹی ایم گوگل پلے اسٹور پر واپس آ گیا ہے۔ اس کی جانکاری خود پے ٹی ایم نے ٹوئٹ کر کے دی ہے۔پے ٹی ایم نے اپنے بہت مختصر سے ٹوئٹ میں لکھا ہے‘‘اینڈ وی آر بیک!’’یعنی‘‘اور ہم واپس آ گئے!’’اچانک پے ٹی ایم کے گوگل پلے اسٹور سے غائب ہونے اور پھر کچھ ہی دیر بعد واپس آ جانے سے لوگ حیران ہیں۔ گوگل نے پہلے تو یہ بتایا تھا کہ اس نے پے ٹی ایم ایپ کو کھیلوں میں سٹہ بازی سے متعلق سرگرمیوں پر اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کے سبب پلے اسٹور سے ہٹایا ہے۔ لیکن پھر اچانک اس کی واپسی کے تعلق سے گوگل کا کوئی بیان فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گوگل اپنے ایک ای میل جواب میں کہا تھا کہ‘‘ایپ کو‘پلے’پالیسیوں کی خلاف ورزی کے سبب بلاک کیا گیا ہے۔ ہماری پالیسی کے معاملے میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ سے پہلے آج ایک وضاحت جاری کیا گیا ہے۔’’گوگل نے یہ بھی کہا تھا کہ اس قدم سے صرف پلے اسٹور پر ایپ کی دستیابی متاثر ہوگی اور اس کے استعمال کنندگان پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

Share This Article