ٹریڈرس فیڈریش سوپور کے صدر قاضی حشمت اللہ کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19اگست /کے پی ایس : ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدرقاضی حشمت اللہ ہاشمی کی اہلیہ محترمہ اس دار فانی سے رحلت کرگئیں ۔کورونا ٹسٹ مثبت آنے کی وجہ سے محرومہ کے نماز جنازہ اور تجہیز وتکفین میں کم لوگوں نے ہی شرکت کی تاہم قصبہ سوپور اور اس کے نواحی علاقوں میں دکھ کا اظہار کیا گیا۔کے پی ایس کو اس حوالے سے ضلع بارہمولہ کے علاوہ وادی کے مختلف اضلاع سے تعزیتی پیغامات موصول ہورہے جس میں مختلف مکتب فکر کے لوگ قاضی حشمت اللہ صاحب اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہونے کا بھی اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔لواحقین کو یہ صدمہ۔برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔آمین

Share This Article