کورنا لاک ڈائون کے چلتے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14اگست: کورنا وائرس کے پھیلائو کے چلتے لاک ڈائون میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے نصاب میں رعایت کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منصوبہ سرکاری کمیٹی کو سونپ دیا اور اس حوالے سے آئندہ کچھ دنوں میں حمتی فیصلہ لئے جانے کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے پیش نظر جموں کشمیر میں تعلیمی ادارے ماہ مارچ سے بند ہونے کے بیچ جہاں جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو لیکر امتحانی بگل بجا دیا وہیں امتحانات میں طلبہ کیلئے نصب میں رعایت کی بھی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے منصوبہ سفارشات کیلئے سرکاری کمیٹی کو سونپ دیا ہے ۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات کیلئے نصب میںرعایت کا منصوبہ دو دن قبل سرکاری کمیٹی کو روانہ کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ کچھ رو ز میں اس منصوبے پر کوئی حمتی فیصلہ لیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظر کچھ ہفتے قبل بورڈ کی کمیٹی نے یہ تجویز رکھی تھی کہ امتحانات کیلئے بچوں کو نصب میں رعایت دی جائے ۔ ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ کمیٹی نے نصب میں 40فیصد کمی کی سفارش کی تھی اور اس ضمن میں جموں کشمیر انتظامیہ کو ایک مصنوبہ روانہ کیا گیا ہے اور جس پر کچھ روز میں فیصلہ لیا جائے گا ۔

Share This Article