وادی میں شدید گرمی کی لہر جاری ، دن کا درجہ حرارت 32ڈگری عبور کر گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17جولائی: وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بیچ جمعہ کو بھی سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 32ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر گرمی کی شدت اور سورج کی تپش کی وجہ سے دن بھر سرینگر اور دیگر قصبہ جات کی سڑکوں سے گرم ہوا چلتی رہی جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعہ کو وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج بھی گرم دن رہا اور جمعہ کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ رات 18ڈگری درجہ حرارت رہا ہے ۔ وادی کشمیر میں آج شدت کی گرمی دیکھنے کو ملی جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ شدت کی گرمی اور سورج کی تپش کے باعث شہر سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں سڑکوں پر چلنے کے دوران گرم ہوا کے تھپیڑے اُٹھ رہے تھے ۔ جو لوگوں کی پریشانی کا باعث بنے ۔ ادھر نوجوان اور بڑے بچوںنے جھیل ڈل اور دیگر دریائوں میں دن بھر ڈوپکیاں لگاکر گرمی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جبکہ آئس کریم ور ٹھنڈے مشروبات کو بھی گرمی سے بچائو کا ذریعہ آزمایا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے کچھ دنوں میںگرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔

Share This Article