کولگام جھڑپ کے ما بعد فورسزاورمظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05جولائی: جنوبی ضلع کولگام کے آرہ علاقے میں مسلح جھڑپ میں دو جنگجو ئوں کی ہلاکت کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان احتجاجی مظاہروں کے دوران پیلٹ لگنے سے زخمی نوجوان کو علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کولگام کے آرہ گائوں میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت اور جے سی او سمیت تین فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد جھڑپ کے مقام پر نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔معلوم ہوا ہے کہ فورسز نے جھڑپ کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا جس دوران پیلٹ لگنے سے 20 سال کا نوجوان عارف بشیر راتھر زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چھروں نے عارف کی دائیں آنکھ کو نشانہ بنایا ہے .مقامی لوگوں نے بتایا کہ عارف اپنے گھر جارہا تھا کہ اس کوچھرے لگے .اسی دوران زخمی نوجوان کو شام دیر گئے علاج و معالجہ کیلئے سرینگر صدر اسپتال علاج ومعالجہ منتقل کر دیا گیا ۔ اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عارف کی دائیں آنکھ میں پیلٹ لگاہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Share This Article