وادی میں ایک بار پھر زلزلہ ،کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر/16جون: وادی میں آج ایک بار پھر زلزلہ کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں لوگ خوف زدہ ہوئے جبکہ گزشتہ روز دن میں دو دفعہ زلزلہ محسوس کیا گیا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں منگل کے روز پھر ایک بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ صبح قریب 7بجے وادی بھر میں زلزلہ محسوس کیا گیاگزشتہ 24گھنٹوں میں تین مرتبہ زلزلہ محسوس کیا گیا گزشتہ روز ایک صبح 4.31بجے جبکہ دوسری مرتبہ دن کے گیارہ بجے زلزلہ محسوس کیا گیا ۔وادی میں مسلسل زلزلہ جھٹکے ہونے کے نتیجے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ زلزلہ 5.8ریکٹر پیمانے پر تھا ۔زلزلہ کی وجہ سے کہیں پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

Share This Article