وی ڈی سی ممبر کے بندوق سے اچانک گولی نکلی؛ چار سالہ کمسن بچہ لقمہ اجل ، جموں کے ریاسی میں کہرام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/یکم جون: جموں کے ریاسی علاقہ میں سوموار کو اس وقت کہرام مچ گیا جب بندوق سے اچانک نکلی گولی نے چار سالہ کمسن بچی کی جان لی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے ریاسی علاقہ میں 303بندوق سے اچانک نکلی گولی نے چار سالہ کمسن بچے کی جان لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چار سالہ واناش اپنے بڑے بھائی کے ساتھ نہال آئے تھے جس دوران وہ وہاں ان کے دادا جو کہ ولیج ڈفنس ممبر ہے کی 303بندوق سے کھلنے لگے اور کھیلنے کے ساتھ ہی بند وق سے اچانک گولی نکلی جو چار سال کمسن بچے کو جا لگی ، معلوم ہوا ہے کہ اگرچہ کمسن بچے خون میں لت پت اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔ ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

Share This Article