اوڑی میں نیم فوجی دستوں کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ڈرائیور سمیت تمام بی ایس ایف اہلکارمحفوظ کوئی ہلاکت نہیں کوئی زخمی نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/30مئی: سرحدی قصبہ اوڑی میں بی ایس ایف کی ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں نیم فوجی دستوں کے کئی اہلکار سوار تھے ۔ گاڑی کھائی میں گرنے کے باوجود بھی اس گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اوڑی کے نمبلہ علاقہ میں نیم فوجی دستوں کی ایک گاڑی اُس وقت گہری کھائی میں جاگری جب گاڑی کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پاسکااور گاڑی لڑھک کر کھائی میںجاگری ۔ گاڑی میں سوار بی ایس ایف کے متعدد اہلکار سوار تھے تاہم ڈرائیور سمیت تمام اہلکار محفوظ رہے اس حادثے میں نہ کوئی ہلاکت ہوئی اور نہ کوئی شدید زخمی ہوا تاہم ایک دو اہلکاروںکو معمولی چوٹیں لگنے کی اطلاع ہے ۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقع پیش آنے کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچی جہاں تمام بی ایس ایف اہلکاروں کو محفوظ کھائی سے نکلاگیا ۔

Share This Article