پاکستان نے کشمیر میں بھارت کے ڈومیسائل قانون کو مسترد کردیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /19مئی / سی این آئی پاکستان نے جموں اینڈ کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پروسیجر دوہزاربیس کے تحت کشمیر کے عوام کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ ڈومیسائل کا نیا قانون غیر منصفانہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں ، چوتھے جنیوا کونشن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدوں سمیت عالمی قوانین کے منافی ہے۔ پاکستانی ترجمان نے کہاکہ ڈومیسائل قانون کا مقصد کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزادانہ اورغیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو سبوتاڑ کرنا ہے۔

Share This Article