سکم میں 18فوجی اہلکار برفانی تودوں کی زد میں آئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/15مئی/سی این آئی/ فوج کی گشتی پارٹی میں شامل 18فوجی اہلکار برفانی تودوں کی زد میں آگئے جن میں سے 2اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ دیگر اہلکاروں کو بچانے کیلئے فوج نے بچائو آپریشن شروع کیا ہے جبکہ فوج نے دعویٰ کیا کہ دیگر سبھی اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی سکم میں گذشتہ روز فوج کی ایک گشتی پارٹی معمول کے مطابق گشت پر تھی جس دوران موسم اچانک تبدیل ہوا اور گشتی پارٹی کے قریب 17سے 18اہلکار برفانی تودوں کی زد میں آگئے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی فوج کی بچائو ٹیم جائے واردات پر پہنچی جنہوںنے فوری طور پر بچائو کارروائی شروع کی اور برفانی تودوں میں آنے والے اہلکاروں کو برف سے محفوظ نکالنے کی کوشش کی تاہم اس دوراین ایک لفٹنٹ کرنل جس کی شناخت رابرٹ ٹی اے اور ایک سپاہی شاہنموہا رائو برفانی تودوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ 14مئی کو پیش اس حادثے میں صرف دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیںجبکہ دیگر افراد کو محفوظ نکالا گیا ہے ۔

Share This Article