خراب موسمی صورتحال اور تازہ بارشوں سے پسیاں گر آئی سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند ، بحالی کیلئے کام جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/14مئی:خراب موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پررام بن کے قریب بھاری پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کے نقل و حمل کیلئے بند کر دیا گیا ۔ اس دوران شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال اور مسلسل بارشوں کے باعث سرینگر جموں شاہراہ پر ایک مرتبہ پھر پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ۔ رام بن کے قریب بھاری پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں ۔ٹریفک حکام کے مطابق بھاری پسی ہٹانے کا کام ابھی جاری تھا اس لئے شاہراہ مسلسل بند ہے۔حکام نے کہا کہ جب تک شاہراہ سے پسی کو پوری طرح نہیں ہٹایا جائے گا اوراس پر سفر کو محفوظ قرار نہیں جائے گا، تب تک بانہال یا اْدھمپور سے کسی بھی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اطلاعات یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل زیادہ تر بند ہی رہتی ہے کیوں کہ شاہراہ پر اکثروبیشتر پسیاں اور بھاری بھرکم چٹانیں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ ناقابل آمددورفت ہوجاتی ہے .

Share This Article