بیرون ریاستوں میں درماندہ کشمیری طلبہ کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /09مئی : مدھیہ پردیش کے بھوپال میں درماندہ 350کشمیری طلبہ کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے کشمیر کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر یہ طلبہ سوموار کو وارد پہنچ جائیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق بھوپال میں درماندہ کشمیری طلبہ کی گھر واپسی کا سلسلہ شروع ہوا گیا ہے اور سنیچروار کی بعد دوپہر ان طلبہ کو خصوصی بسوں میں سوار کرکے جموں کشمیر کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بھوپال میںدرماندہ 350کشمیری طلبہ کو 18خصوصی ائیر کنڈشن بسوں میں سوار کرکے جموں کشمیر کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر یہ طلبہ سوموار کو وادی واپس پہنچ جائیں گے ۔ بھوپال سے ایک کشمیری طلبہ نے سی این آئی کو فون پر بتایا کہ انہیں خصوصی بسوں میںسوار کرکے جموں کشمیر کی جانب روانہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈائون کے باعث وہ وہاں کئی ماہ سے درماندہ تھے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ واپس اپنے گھروںکو روانہ ہو رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے لاک ڈائون کے باعث ملک کی مختلف ریاستوں میںدرماندہ کشمیری طلبہ اور دیگر افراد کو گھر واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھاہیں ہے اورگزشتہ کئی دنوںکے دوران بیرون ریاستوں سے 30ہزار سے زائد طلبہ کو واپس جموں کشمیر پہنچا دیا گیا ہے ۔

Share This Article