گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کنبے کے 8افراد سمیت 27افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, 23 (UNI) COVID-19: A deserted view of historic Lal Chowk in Srinagar with all business activities closed as lockdown continued with strict restrictions and security forces sealed all measures roads to cut the moment of people as a measure to contain the spread of Coronavirus in the summer capital Srinagar on Thursday. UNI SRN PHOTO 3.

لاک ڈاون کے 45ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں، انتظامیہ متحرک

سرینگر/02مئی: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کنبے کے 8افراد سمیت 27افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدمریضوں کی تعداد 666تک پہنچ گیا۔اسی دوران لاک ڈاؤن کے چلتے جموں وکشمیر کے13اضلاع میں تمام ریڈ زون والے علاقوں میں لاک ڈاون مزیدسخت کردیا گیا ہیجبکہ عالمی وبائی بیماری کوروناوائرس بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ لاک ڈاون کے 45ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں۔اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اسی دوران لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ سخت ہو گئی ہے جبکہ ریڈزونوں میں بندشیں مزید سخت کر دی گئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور سنیچروار کے روز 27ٹیسٹ رپورٹ مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران رعناواری سرینگر کے ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد سمیت 27دیگر افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جس کے نتیجے میں جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 666 پہنچ گئی۔ ان مریضوں میں سرینگر سے 15، جنوبی ضلع اننت ناگ سے 4،بارہمولہ اور شوپیان اضلاع سے تین تین مریض شامل ہے۔ ادھروادی کشمیر میں کورنا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے بیچ لاک ڈاؤن بھی سختی سے نافذ ہے اور بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں۔کورناوئرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ45روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی میں مسلسل 45ویں روز بھی سخت لاک ڈاؤن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مسلسل ساتویں جمعہ کو بھی وادی کشمیر میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی جبکہ ماہ رمضان میں تاریخ میں پہلی بار کسی مساجد میں نماز ادا نہ ہوسکی۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔(سی این آئی)

Share This Article