سوپور میں المناک حادثہ؛نوجوان پتھر سے ٹکرانے کے بعد از جاں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سوپور علاقے میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب ایک نوجوان اپنی سائیکل سے نیچے گر گیا اور اس علاقے میں پتھر سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں از جاں ہونے والے شخص کی شناخت فردوس احمد نجار ولد علی محمد ولدورا سوپور کے طور پر کی ہے ۔ ایک افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Share This Article