کورونا وائرس ہر برس حملہ کر سکتا ہے؛ امریکی سائنسداں کا انتباہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26مارچ / سی این آئی امریکہ کے ایک سنیئر سائنسدان انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والا نیا کورونا وائرس ہر برس موسم سرما میں حملہ آور ہو سکتا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطا بق امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشز ڈیزیز کے ہیڈ ریسرچر انتھونی فاکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا وائرس ہر برس سردیوں میں سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے جنوب سے جڑ پکڑنا شروع کی تھی جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق انتھونی فاکی نے کہا کہ اس وقت اس وائرس کی ویکسین اور موثر علاج جلد سے جلد ایجاد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جنوبی افریقہ اور دنیا کے جنوب خطوں میں یہ وائرس اب تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمارے پاس زیادہ کیسز وہاں سے رپورٹ ہو رہے ہیں جن ممالک میں اس وقت ٹھنڈ ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ وائرس ایک سائیکل کی شکل اختیار کر لے اور اس وائرس کی ایک اور لہر سے ہمیں لڑنا پڑے، اس کے لیے ہمارا تیار رہنا بہت لازمی ہے، اس بات کا سارا دار و مدار اس بات پر ہے کہ ہم کب تک اس وائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کر لیتے ہیں۔

Share This Article