سی اے اے سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ایس سی / ایس ٹی /او بی سی طبقہ بھی متاثر ہوگا: بی جے پی لیڈر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

February 6, 2020 Top Storiesہندوستان

Photo: Facebook

بھوپال: شہریت ترمیمی قانون کیخلاف اب خود بی جے پی میں سے بھی آواز اٹھنے لگی ہے۔ بی جے پی وزراء بھی اس قانون کو غلط قرار دے رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ اس قانون سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی متاثر ہوں گے۔ مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر اجیت پریم چندر بوراسی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس قانون کی مخالفت میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ ایس سی، ایس ٹی او ربی سی طبقہ بھی اس قانون سے متاثر ہوگا۔

بی جے پی وزراء شروع سے ہی اس قانون کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے گی۔ ان کا دعوی ہے کہ اس قانون سے کسی ہندوستانی مسلمان کو ئی نقصان نہیں پہنچے گا لیکن پریم چندر بی جے پی کے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے کھل کر اس قانون کی مخالفت میں آگے آئے ہیں۔Share

Share This Article