گاندر بل میں جواریوں کے اڑے پر پولیس کا چھاپہ، 3قمار باز، داوپر لگائی گی رقم سمیت پولیس کی گرفت میں

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Photo

بڈگام میں بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار،منشیاط ضبط


سرینگر 4 ،فروری :کے این ایس / گاندبل پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جواریوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مار جس دوران قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی گئی24ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔ اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع گاندر بل میں پولیس پوسٹ گاند ربل سے منسلک ایک پارٹی نے منگل کے روز مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جواریوں کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا جس دوران 3قمار بازاروں کو گرفتاری عمل میں لائی ۔اس دوران پولیس نے گرفتار قمار بازروںسے داو پر لگائی24000ہزار روپے کی رقم کو بھی ضبط کر لیا ہے۔پولیس نے گرفتار قمار بازوںکی شناخت محمد ادریس خان ساکن کرن نگر سری نگر،محمد امین نقاش ساکن بژہ پورہ سرینگر اورشبیر احمد شیخ ساکن اپر صورہ سرینگر کے طور کی ہے۔پولیس نے تینوں قمار بازوں کے خلاف ایک کیس زیر نمبر12/2020درج کر کے مذید تحقیقات شروع کی ہے اس دوران پولیس نے مقامی لوگوں سے جرائم کو قلع قمع کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے ۔ ادھر بڈگام میں پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی کارروائیوں کا تیز کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اسکے قبضے سے منشیات ضبط کر کے ایک کیس درک کر کے مذید تحقیقات شروع کی ہے۔پولیس کی جانب سے موصولہ بیان میں بتایاپولیس کی ایک پارٹیوسطی ضلع گاندر بل کے نصر اللہ پورہ میں چک پوسٹ کے نذدیک ایک مشتبہ شخص جاوید احمد راتھر ساکن نصر اللہ پورہ کی تلاشی لی ہے جس دوران مزکورہ شخص کے ہاتھ میں ایک بیگ کی پولیس نے تلاشی لی ،جس دوران بیگ سے مختلف قسم کے نشہ آور ادیات سمیت’’ ٹراما ڈال‘‘ نامی انجیکشن ،کلورو ڈائز پوکسائڈ،ایل پروزولام،وغیرہ کی ایک بڑی مقدار ضبط کی گئی ہے ۔اس دوران پولیس نے واقعے نسبت سے ایک کیس زیر نمبر38/20درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔مقامی لوگوں نے پولیس کی جانب سے نوجوان نسل کو تباہ گرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اس کارروائی کی سراہنا کی ہے انہوں اس طرح کے سماج دشمن کاروائیوں کو قلع قمع کرنے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Share This Article