بیس مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں : فرانس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پیرس، 3 فروری (اسپوتنك) فرانس کے وزیر صحت آنیس بوزون نے کہا ہے کہ چین کے ووہان سے آئے تقریبا 20 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں ۔مسٹر بوزون نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ فرانس کا دوسرا طیارہ تقریبا 250 مسافروں کو لے کر آیا ہے ۔ یہ طیارہ جنوبی فرانس میں واقع اسٹریس لے ٹیوب ہوائی اڈے پر اترا ، جہاں مسافروں کی طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا’’تقریبا 20 مسافروں میں کورونا وائرس کی علامات دکھائی دے رہی ہیں ‘‘ ۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبہ ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا ۔ اس وقت یہ 20 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ جمعرات کو اس مہلک وباء کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔
اسپوتنک

Share This Article