کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان آئی اے ایف پائلٹس کو سلام پیش کیا ہے جنھوں نے پاکستان میں گھس کر ملیٹینٹ تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ دراصل پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے منگل کی علی الصبح” پاکستان میں ملیٹینٹ تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر تقریباً 1000 کلو گرام کا بم گرایا جس میں جیش محمد کا کنٹرول روم بھی پوری طرح سے نیست و نابود ہو گیا۔” ہندوستانی فضائیہ کے اسی قدم کے لیے راہل گاندھی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کارنامہ انجام دینے والے پائلٹس کو سلام پیش کیا۔

