وزیراعظم نریندر مودی ’سیول پیس ایوارڈ‘ سے سرفراز

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیول:وزیراعظم نریندر مودی کوقومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین تعاون کے لئے آج ‘سیول پیس ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا۔ سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ایک تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت اور پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی برادری کے متحد ہونے اور ٹھوس کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔مسٹر مودی نے جنوبی کوریا کے صدر مون ژئی ان کے ساتھ میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا’’اب وقت آ گیا ہے عالمی برادری باتوں سے آگے بڑھ کر اس مسئلہ کے کے خلاف متحد ہوکر کارروائی کرے‘‘۔پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے تئیں اظہار تعزیت اور تعاون کے لئے مسٹر مون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان جمہوریہ کوریا کا شکریہ ادا کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی وزارت داخلہ اور کوریائی نیشنل پولیس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط دونوں فریق کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی سمت میں ایک خاص قدم ہے۔مسٹر مودی کوریا کی دو روزہ دورے پر ہیں۔

Share This Article