بھارت کی پاکستان پر حملے کی کوشش بھیانک غلطی ہو گی
سرینگر21فروری /سی این ایس / پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارت کی پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش بھیانک غلطی ہو گی۔سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا بھارتی چینل کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور بھارت نے کشمیر میں مظالم بند نہ کیے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی رونما ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ ہمارے پڑوسی کی بھیانک غلطی ہوگی۔بھارتی اینکر کے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ ’مودی کے دل میں بھارتی فوجیوں کے مرنے کی آگ نہیں ہو گی جتنی میرے دل میں آگ لگتی ہے جب وادی میں کشمیری مارے جاتے ہیں، جب کشمیری بچوں کی آنکھیں پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی ہوتی ہیں اور وہاں جو کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے ان کیلئے جو میرے آنسو بہتے ہیں مجھے پتا ہے‘۔ان کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں اور پاکستانی حکومت اس معاملے میں ملوث نہیں ہے۔سابق صدر کے مطابق پاکستان کو دھمکیاں دینے سیکام نہیں چلے گا بلکہ بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔
https://www.facebook.com/H2CreationProductions/videos/632065933880020/

